۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کراچی میں غزہ پر بدترین اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ شرکائے احتجاج نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، لبیک یا حسینؑ و دیگر نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے کے آخر میں شرکاء نے امریکی و اسرائیلی جھنڈے بھی نذر آتش کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ میں اسرائیلی و امریکی ظلم و بربریت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کی جانب سے بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور غزہ میں ہونے والے اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور صدائے احتجاج بلند کی۔

احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن، علامہ غلام عباس، مولانا زاہد ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔

شرکائے احتجاج نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، لبیک یا حسینؑ و دیگر نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے کے آخر میں شرکاء نے امریکی و اسرائیلی جھنڈے بھی نذر آتش کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .